‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2016 - 18:33
News ID: 424593
فونت
حجت الاسلام حسین مسعودی:
سرزمین پاکستان شیعہ عالم دین حجت الاسلام حسین مسعودی نے اپنے ایک بیان میں کہا : نواسہ رسول نے اسلام اور دین دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کرکے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلئے عملی کام کے ذریعے اس کا دفاع کرنا چاہئے۔
حجت الاسلام محمد حسین مسعودی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر حجت الاسلام حسین مسعودی نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا : چہلم سید الشہدا (ع) پر اتحاد و رواداری کا عملی مظاہرہ کیا جائے، خصوصاً ذاکرین عظام اور علماء محبت کا پیغام دیں اور سید الشہدا علیہ السلام کی حقیقی تعلیم سے آگاہ کیا جائے،

انہوں نے کہا:‌نواسہ رسول (ص) نے اسلام اور دین دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کر کے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلئے عملی کام کے ذریعے اس کا دفاع کرنا، تاکہ ملت کا سر فخر سے بلند ہو لہٰذا آج ہمیں اسی فکر و فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جو سید الشہدا نے انسانیت کو دیا ۔

حجت الاسلام حسین مسعودی نے تمام مکاتب فکر سے کہا کہ وہ چہلم سید الشہدا کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کر کے اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کریں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬