‫‫کیٹیگری‬ :
06 August 2017 - 20:00
News ID: 429360
فونت
علی لاریجانی :
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : ہماری قوم خطے میں سلامتی برقرار رکھنے کے لئے دہشتگردوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے پارلیمنٹ کی جانب سے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں 42 ملین شہریوں کی شرکت اسلامی جمہوریہ ایران میں جمہوریت جاری و ساری ہونے کی علامت ہے۔

 ان خیالات کا اظہار علی لاریجانی نے ہفتہ کے روز ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری کی تقریب کے موقع پر پارلیمنٹ میں موجود ملکی اور غیرملکی مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایرانی 12 ویں صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی عظیم موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے اب تک ایرانی عوام نے 36 صدارتی انتخابات میں شرکت کی ہیں جو یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی کامیاب جمہوریت کی علامت ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے علاقے کی پیچیدہ صورتحال میں ایران ایک پر امن اور طاقتور ملک ہے اور ہماری قوم خطے میں سلامتی برقرار رکھنے کے لئے دہشتگردوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں ناگزیر ہے اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے رہبر معظم کی ہدایات اور ایرانی مجلس، حکومت اور عدلیہ کے درمیان باہمی تعاون کے ساتھ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے مواقع مل گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی مجلس پیداواری، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کو دور کرکے اور برآمدات کی ترقی کی حمایت کرے گا اور ایرانی 12 ویں حکومت ملک کے اصلی مسائل کے حل اور خارجہ تعلقات کی توسیع دینے میں سنجیدہ اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ اپنی قانونی ذمہ داری کے مطابق ایرانی چھٹے ترقیاتی پروگرام کے مطابق نئی حکومت کے اقدامات کی نگرانی کرے۔

ایرانی اسپیکر ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے 12ویں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں تمام ممالک کے صدور، وزرائے خارجہ، نمائندوں، اپنے ہم منصبوں، عالمی تنظیموں کے نمائندے اور ایرانی اعلی حکام کی موجودگی کا شکریہ ادا کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬