17 March 2016 - 23:02
News ID: 9180
فونت
آل خلیفہ کے خیانت کے خلاف ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آل خلیفہ کی طرف سے عوام کے ساتھ مسلسل ہو رہے ظلم کے خلاف بحرین میں عوام کی طرف سے حکومت مخالف پرامن مظاہروں میں تیزی آگئی ہے ۔
بحرين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سیکڑوں شہریوں نے ملک  کے مختلف علاقوں میں خاص کر سترہ، بلاد القدیم ، سنابس اور الدراز میں مظاہرہ کیا اور مظاہری کے دوران بحرینی شہدا خصوصا شہید احمد فرحان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

احمد فرحان بحرین کے وہ شہری ہیں جن کو سعودی عرب کے فوجیوں نے پانچ سال قبل ان کے سر میں گولی مار کر شہید کردیا تھا ۔

اس مظاہرہ میں شریک مظاہرین قاتلوں کو سزا دیئے جانے اور سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

اس مظاہرہ میں ہزاروں کی تعداد میں بحرینی شہری نے شرکت کی اور آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کی تاکید کی ۔

اس درمیان بحرین کے متعدد علما نے اپنے ایک اجلاس میں بحرینی حکام سے کہا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالی اور تفریق آمیز اقدامات کو بند کریں ۔

ابھی حال ہی میں اقوام متحدہ کے تین معائنہ کاروں نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات کے پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ بحرین کے عوام دوہزار گیارہ سے اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات اور آزادی و جمہوریت کے حق میں پرامن مظاہرے کر رہے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬