15 March 2016 - 22:01
News ID: 9171
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : بلوچستان نے ملک کو وہ قابل قدر سپوت دیے ہیں جن کی قابلیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے پنجاب کی نصابی کتب میں بلوچوں کو غیرمہذب کہنے پر شدید غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس واقعہ پر فوری طور پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا : یہ اقدام ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔ ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں صوبائی تعصب کو ہوا دینے کے لیے اپنے آلہ کاروں کو استعمال کر رہے ہیں۔ تمام ذمہ داران کے خلاف آئین پاکستان سے انحراف اور غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

امین شہیدی نے تاکید کی : تحریک پاکستان سے لے کر اب تک بلوچی عوام کے دل میں پاکستان کے جذبات اور مخلصانہ کاوشیں تاریخ کے باب میں سنہرے الفاظ سے رقم ہیں۔ بلوچستان نے ملک کو وہ قابل قدر سپوت دیے ہیں جن کی قابلیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : کچھ نا دیدہ ملک دشمن قوتیں کبھی حقوق کی پامالی کے نام پر اور کبھی احساس محرومی کا رونا رو کر بلوچستان کے عوام کو پاکستان سے متنفر کرنا چاہتی ہیں۔ ان قوتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بیان کیا : ہمیں لسانی و صوبائی حد بندیوں سے آزاد رہتے ہوئے پاکستانی بن کر ملک دشمن عناصر کووحدت و اخوت کے ہتھیار سے شکست دینا ہو گی۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : نصابی کتب میں ایک صوبے کی اس طرح تضحیک ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ پنجاب حکومت اپنی اس کوتاہی پر بلوچی عوام سے معافی مانگے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬