04 March 2016 - 23:30
News ID: 9136
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : شہید ڈاکٹر نقویؒ اور قائد شہیدؒ اس سرزمین پرعظیم رہنما تھے، شہید ڈاکٹر نقویؒ، انبیاء کی عدالت خواہی اور ظلم ستیزی کی تحریک کے روحِ رواں تھے ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام ناصرعباس جعفری نے سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی اکیسویں برسی کے موقع پر وحدت سوشل میڈیا ٹیم کو جاری ویڈیو پیغام میں کہا : پاکستان میں عدالت خواہی کے عظیم علمبردار شہید قائد حسینی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی تھے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جتنے بھی انبیاء آئے ان کی تحریک عدل خواہی کی تحریک تھی کہ لوگوں کو بیدار کریں باشعور کریں تاکہ انسان عدل کے نفاذ کے لئے اُٹھیں، انبیاء کی تحریک کو  دو لفظوں میں اگر خلاصہ کیا جائے تو یہ کہیںگے کہ انبیا کی جدوجہد عدالت خواہی ، عدل کے نفاذ کے لئے تھی اور ظلم مٹانے کے لئے تھی ۔

حجت الاسلام ناصرعباس جعفری نے بیان کیا : یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا، انبیا کے ساتھ اولیاء اللہ اس رستے پر چلتے رہے آئمہ اہل بیتؑ نے اسی رستے کو اپنایااور اس جدوجہد میں کربلا ایک اہم موڑ ہے کربلا ایک اہم مرحلہ ہے عدالت خواہی کی تحریک کا ظلم ستیزی کا ظلم سے ٹکرانے کی تحریک کا !

انہوں نے کہا : شہید ڈاکٹر نقویؒ اور قائد شہیدؒ اس سرزمین پرعظیم رہنما تھے، شہید ڈاکٹر نقویؒ، انبیاء کی عدالت خواہی اور ظلم ستیزی کی تحریک کے روحِ رواں تھے، انبیاء، آئمہ اور اولیاء کی تحریک عدل خواہی کو آگے بڑھانے کیلئے یہ دونوں شخصیات نمونہ عمل ہیں اور دونوں نے اس راستے میں قربانی دی اور شہید ہوئے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : ڈاکٹر شہید میڈیکل کالج میں پڑھتے رہے تھے تو اس کے ساتھ وہ اپنی اجتماعی ذمہ داریوں سے بھی غافل نہیں تھے ، جب انقلاب اسلامی نہیں آیا تھا ۔ جب دنیا اس طرح کے افکار سے زیادہ آشنا نہ تھی انہوں نے پاکستان کی سرزمین پر اس تحریک کو شروع کیا لوگوں کو منظم کیا ان کی تربیت کرنا شروع کی۔

حجت الاسلام ناصرعباس جعفری نے بیان کیا : ڈاکٹر نقوی ،عدالت خواہی اور ظلم ستیزی کی تحریک کا شجرہ طیبہ تھے ، جس کے پھل آج تک ہم دیکھ رہے ہیں، آج پاکستان میں اور دنیا بھر میں جہاں چلے جائیں آپ کو ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی رح کے تربیت شدہ لوگ ملیں گے ، ہمیں شہید ڈاکٹر کے مشن کی تکمیل کے لئے خود کو آمادہ وتیار کرنا ہوگا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬