07 March 2016 - 22:29
News ID: 9146
فونت
رسا نیوز ایجنسی – پاکستان کے صدر جمھوریہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں فلسطین کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ۔
ممنون حسين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صدر جمھوریہ ممنون حسین نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ان کا ملک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطینی عوام آزاد ریاست کے مالک ہوں گے اور القدس ان کا دارالحکومت ہوگا کہا: اسرائیل کو زمینی حقائق میں تبدیلی کے اندیشے کے حامل اقدامات سے باز رہنا چاہئے، اسرائیل کے ہاتھوں مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور حائل دیوار کی تعمیر غیر قانونی ہے ۔


صدر پاکستان نے مسجد الاقصیٰ کے نیچے کھدائی ، فلسطینیوں کی بے دخلی پر فوری روک لگائے جانے اور فلسطینی عوام کی مذہبی آزادی کو فوری طور پر تسلیم کئے جانے پر زور دیا اور کہا: فلسطین کا مسئلہ ہر مسلمان کی آواز اور انسانیت کے لئے اہم ہے ۔


واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس "منصفانہ حل کیلئے اتحاد" کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور یورپی یونین کے نمائندوں سمیت انچاس ممالک کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬