09 March 2016 - 10:59
News ID: 9158
فونت
مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیر اھتمام؛
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے جنرل سکریٹری نے حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی آیت اللہ واعظ طبسی کے انتقال پر دکھ درد کا اظھار کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ واعظ طبسی کی وفات پوری ملت اسلامیہ خصوصا نظام مقدس اسلامی جمہوری ایران کے لئے افسوس ناک سانحہ ہے۔
آيت اللہ واعظ طبسي حجت الاسلام عقيل حسين خان


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عقیل حسین خان نے حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی آیت اللہ واعظ طبسی کے انتقال پر مشہد مقدس میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ واعظ طبسی کی وفات پوری ملت اسلامیہ خصوصا نظام مقدس اسلامی جمہوری ایران کے لئے افسوس ناک سانحہ ہے۔


انہوں نے آیت اللہ واعظ طبسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: بانی انقلاب حضرت امام خمینی(رہ) اور رھبرمعظم کے دیرینہ ساتھی، مجاہد عالم دین آیت اللہ عباس واعظ طبسی کی خدمات انقلاب اسلامی اور ایران اسلامی کے لئے یادگار ہیں ۔


حجت الاسلام عقیل حسین خان نے آیت اللہ واعظ طبسی کی وفات کو پوری ملت اسلامیہ خصوصا نظام مقدس اسلامی جمہوری ایران کے لئے افسوس ناک سانحہ ہے بتایا اور کہا: بے شک مرحوم آیت اللہ طبسی ، انقلاب اسلامی ایران کے لئے ایک عظیم سرمایہ تھے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم اس عظیم نقصان پر اپنے مولا و آقا امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف، انکے نمائندہ برحق رہبرمعظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ، ملت اسلامیہ اور مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں کہا: ہم خداوند کریم سے دعاگو ہیں کہ خدا مرحوم کے درجات عالی ہیں متعالی فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔


واضح رہے کہ اس اجلاس میں حجت الاسلام عارف حسین تھہیم، حجت الاسلام سید منور حسین نقوی، مولانا ظہیر حسین مدنی، سید محمد علی کاظمی اور دیگر نے شرکت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬