08 March 2016 - 08:49
News ID: 9151
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ امریکہ اور اس کے عرب اتحادی ترکی کے راستے شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔
داعش دہشت گردوں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت عوام سے اس بات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان کا ملک شام میں دہشت گردوں کے لیے امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے فراہم کردہ اسلحہ کی ترسیل کا راستہ بنا ہوا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے اخبار، روزنامہ زمان کے چیف ایڈیٹر کو اسی بات کے انکشاف کے باعث جیل میں بند کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود روزنامہ زمان نے ایک رپورٹ میں کھل کر لکھا کہ ترک صدر نے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ملکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مذکورہ اخبار کو حکومت نے بند کردیا ۔ اس سے پہلے ترکی کے ایک اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت نے ہتھیاروں سے لدے کئی ٹرک شام میں دہشت گردوں کے لیے ارسال کیے ہیں۔

حکومت ترکی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ ٹرک امدادی سامان لیکر ترکی سے شام گئے تھے۔
واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں کو شام اور عراق میں داخل کرنے کے لئے ترکی نے اپنے سرحدیں استعمال کی تھی اور اس کے بعد ترکی ہی کے سرحد سے مسلسل داعشیوں کو اسلحہ پہوچائی جا رہی ہے اور شام کے تیل کے مراکز پر قبضہ کر
کے داعشی ترکی کو نصف سے بھی کم قیمت میں تیل فراہم کر رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬