03 March 2016 - 21:46
News ID: 9133
فونت
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے :
رسا نیوز ایجنسی ـ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا : شام کے مذاکرات میں ایران کا کردار تعمیری و قابل تحسین ہے ۔
اقوام متحدہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا : شام کے ساتھ امن مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار تعمیری رہا ہے ۔

انہوں نے کہا : شام کے پناہ گزینوں کی مشکلات اور ان کے مختلف مسائل پر خاص مذاکرات کی گئی اور اسی طرح شام سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی بھی اہم موضوع تھا ۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : روسی عسکری اقدامات اور داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کی بڑہتی ہوئی کاروائیوں کے خاتمے کے سلسلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے درمیان میونخ اور ویانا میں مذاکرات ہوئے ہیں ۔

اسٹیفن ڈی مستورا نے تاکید کرتے ہوئ کہا : شامی حمایت کے لئے بین الاقوامی گروپ کے قیام کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے ہمیشہ شامی بحران کے لئے ایک تعمیری نقطہ نظر رکھا ہے اور کبھی بھی جنگ بندی کی مخالفت نہیں کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬