01 March 2016 - 09:07
News ID: 9124
فونت
عراق میں ایک مجلس عزا میں خودکش دھماکہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم چالیس افراد شہید ہو گئے۔
صوبے ديالہ ميں دہشت گردانہ حملے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالہ کے شہر مقدادیہ میں ایک خود کش حملہ آور نے اس شہر میں منعقدہ ایک مجلس عزا میں اس وقت خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جب سیکڑوں عزادار اس مجلس عزا میں شریک تھے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس خود کش دھماکے میں چالیس افراد کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکہ پچاس سے زائد عزادار زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال روانہ کیا گیا ہے ۔

ہسپتال کی طرف سے بیان کئے گئے رپورٹ میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان پایا جاتا ہے کیونکہ مجلس عزا میں سیکڑوں کی تعداد میں عزادار شریک تھے اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ روز بغداد کے الصدر سٹی میں ہونے والے کار بموں کے دھماکوں میں ستر سے زائد افراد شہید اور سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے بغداد کے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد دہشت گردوں نے ایک بار پھر عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش کے زیر قبضہ بہت سے علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور وہ اب داعش کے آخری سب سے بڑے گڑھ موصل کی آزادی کی تیاری کر رہی ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد اس طرح کے حملہ کے ذریعہ اپنی گھبراہٹ و بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬