02 March 2016 - 15:54
News ID: 9130
فونت
حجت الاسلام سید شفقت حسین شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبے کے ذمہ دار نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ آج مقاومتی بلاک فقط شیعی بلاک نہیں ہے بلکہ ایک عالمی بلاک بن چکا ہے ، اس میں روس اور چین کی شمولیت نے اسے مزید طاقتور بنادیا ہے کہا: شام کی سرزمین پر بدترین شکست نے امریکہ کا سپر پاور ہونے کا بھرم خاک میں ملا دیا ہے اور آل سعود بھی اب اپنی آخری سانسیں گن رہے ہیں ۔
حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبے کے ذمہ دار حجت الاسلام سید شفقت حسین شیرازی نے گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم کراچی کے زیر اھتمام بارگاہ فاطمہ زہراء (س) انچولی سوسائٹی میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ سعود اب اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ۔


حجت الاسلام شیرازی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج مقاومتی بلاک فقط شیعی بلاک نہیں ہے بلکہ ایک عالمی بلاک بن چکا ہے اس میں روس اور چین کی شمولیت نے مزید اسے طاقتور بنادیا ہے کہا: مقاومت کا بلاک تمام امریکی حواریوں کو شکست دے رہا ہے، اب داعش سمیت اس کو پیدا کرنے والے تمام جنایت کاروں کا خاتمہ نزدیک ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عالمی شعبے کے ذمہ دار نے یہ کہتے ہوئے کہ شام کی سرزمین پر بدترین شکست نے امریکہ کا سپر پاور ہونے کا بھرم خاک میں ملا دیا ہے کہا: آل سعود کا خاتمہ نزدیک ہے اور وہ اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں،انشاء اللہ ترکی بھی اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس کر اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ۔


انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ امریکہ نے آل سعود اور ترکی سمیت اپنے تمام حواریوں کے ساتھ مل کر شام کو بدامنی کا شکار کرنے کا جو جال بچھایا تھا، آج مقاومت کے بلاک کی حکمت عملی سے وہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، شام کی سرزمین پر دہشت گردوں کو بری طرح شکست ہو رہی ہے، اور اب وہ لیبیا کی جانب فرار ہو رہے ہیں کہا: انقلاب اسلامی کی برکت کے اثرات آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور امت کو تفرقہ کا شکار کرنے والا وہابیت کا بانی سعودیہ اب اپنی ہی سرزمین میں اپنی حکومت پچانے کیلئے پر تول رہا ہے، لیکن وہ دن دور نہیں کہ آل سعود کے اقتدار کا خاتمہ ہونے والا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬