27 February 2016 - 11:59
News ID: 9115
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے کچئی کوہاٹ پاکستان میں منعقدہ دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم ظالم مسلمان کے مخالف اور کافر مظلوم کے حامی ہیں ۔
راجہ ناصر عباس جعفري دفاع وطن کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کچئی کوہاٹ پاکستان میں منعقدہ دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم ظالم مسلمان کے مخالف اور کافر مظلوم کے حامی ہیں ۔ 


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ کربلا، انبیا کے مشن کی تکمیل ہے اور امام خمینی (رہ) کے ذریعے اللہ نے اس سفر کو جاری رکھا، شہنشاہیت کا خاتمہ ممکن بنایا، اسی طرح پاکستان میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے اس سفر کو جاری رکھا، ہمیں موت کے گھاٹ اتار دیا جانا اور ہماری شہادتیں اس وجہ سے ہیں کہ ہم نے طول تاریخ میں یزیدان وقت کو للکارا ہے کہا: ہم نے یزیدیت کو مردہ باد کہا، ہم نے ان کے مشن کو مردہ باد، یزیدیت کا ساتھ نہیں دیا، ہم نے عصر کے یزید امریکہ و اسرائیل کو مردہ باد کہا، ہم نے فلسطین کی حمایت کی، یہی ہمارا جرم ہے، بات شیعہ سنی کی نہیں، ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو، ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو ۔  


اس پروگرام کے دوسرے مقرر حجت الاسلام سبطین حسینی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم ابوالفضل العباس کے ماننے والے ہیں، جنہوں نے نہر فرات اور القمہ پر فرمایا تھا والله اِن قَطعتم یَمینی انی احامی ابداً عَن دینی و عَن امام صادق الیقینی نَجْلِ النبی الطاهر الامین تم نے میرا دایا ہاتھ کاٹا اس کے باوجود میں سید الشہداء کا وفادار رہونگا کہا: دین اور مکتب سے وفادار رہوں گا۔ ہم نے شہادتیں دیں ہیں، ہم اپنی سرزمین سے وفاداری نبھاتے رہیں گے۔ ہم اپنے عقیدے سے وفاداری نبھاتے رہیں گے۔ ہم ایک قدم بھی اپنے سرزمین کے دفاع سے اور عقیدے کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬