23 February 2016 - 22:23
News ID: 9097
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے بیان کیا : امریکی زیرقیادت سعودی اتحاد کا ہدف داعش کا خاتمہ نہیں بلکہ اسرائیل دشمن شامی حکومت کا خاتمہ ہے ۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی اثناعشری ٹرسٹ کے تحت مرکزی جامع مسجد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عوام نے بڑی تعداد شرکت کی ۔

اس کانفرنس کے خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین سید جواد الحسن کاظمی ، مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل ضلع راولپنڈی حجت الاسلام علی اکبر کاظمی نے کی ۔

اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : شہید آیت اللہ باقرالنمر حریت پسندوں کا استعارہ ثابت ہوئے ہیں، آل سعود نے فقط اصولی اختلاف کی بناء پر انہیں تہہ تیغ کیا ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : انسانی وجمہوری اقتدار کے قاتل سعودی حکمران شام میں قائم بشارالاسد کی منتخب حکومت کو آمریت قرار دیتے ہیں ، جوکہ خود بادشاہت کے نام پر حجاز مقدس پر قابض ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے بیان کیا : امریکی زیرقیادت سعودی اتحاد کا ہدف داعش کا خاتمہ نہیں بلکہ اسرائیل دشمن شامی حکومت کا خاتمہ ہے، انسداد ہشت گردی کے نام پر تشکیل کردہ سعودی اتحاد کی عراق و شام میں داعش کی مسلسل پسپائی کے بعد  زمینی کاروائی کس کے خلاف ہے؟

حجت الاسلام امین شہیدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : پہلے حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پر ورغلا کر امت مسلمہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جب بس نا چلا تو داعش کے خاتمے کے نام پر شام میں چڑھائی کا شور مچایا جا رہا ہے جب کہ داعش عراق وشام میں پہلے ہی مقاومتی بلاک کے ہاتھوں  شدید جانی ومالی نقصان کا سامناکرتے ہوئے پسپائی اختیار کررہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬