16 February 2016 - 23:21
News ID: 9075
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : پاکستان نے امریکی وسعودی دبائوں میں آکر پاک ایران گیس پائپ لائن پر قطرسے معاہدہ کو ترجیح دی، قطر سے ایل این جی کی خرید انتہائی مہنگا اور گھاٹے کا سودا ہے ۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا : قطر سے ایل این جی لینے سے پہلے پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل ضروری ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان نے امریکی وسعودی دبائوں میں آکر پاک ایران گیس پائپ لائن پر قطرسے معاہدہ کو ترجیح دی، قطر سے ایل این جی کی خرید انتہائی مہنگا اور گھاٹے کا سودا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سے کمی کا اب تک غریب شہری کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ۔

امین شہیدی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : مسلم لیگ نون کی موجودہ حکومت ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ہمیشہ ترجیح دیتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ نذدیک سے خریدی جانے والی گیس مہنگی اور ہزاروں میل دور سے خریدی جانے والی گیس سستی حاصل ہوگی ۔

انہوں نے بیان کیا : وفاقی حکومت نے محض بیرونی آقائوں کی خوشنودی کی خاطر پاکستان کے مفاد میں نقصان کا سودا کیا ہے، قطر سے ہونے والے گیس معاہدے پرعوام کو شدید اضطراب ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان کامیاب ایٹمی مذاکرات اور ایران پر سے اقتصادی پابندیوں کےخاتمے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ بظاہر حائل نہیں ہے، اس کے باوجود پاکستانی حکومت کا ایران سے باآسانی سستی گیس لینے کے بجائے قطر سے مہنگی گیس خریدنے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : پاکستان میں ایک مخصوص طبقے کوعوام  پر مسلط کیا گیا ہے، جو اس وقت ملکی اداروں کی نجکاری اور ملکی مفاد میں ہونے والے معاہدوں کو پس پشت ڈال رہے ہیں، پاکستانی حکومت کو قطر میں طے کئے جانے والے ایل این جی منصوبے سے پہلے پاک ایران گیس پائپ لائن کو مکمل کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے کہا : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں نام نہاد کمی کا عوام شہری اور غریب پاکستانی کو ایک فیصد بھی فائدہ حاصل نہیں ہوا، اشیائے خوردونوش، سفری سہولیات اور دیگر روز مرہ کے امور میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬