‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2016 - 15:35
News ID: 9088
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - مراجع تقلید قم میں سے حضرت ایت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ استقامت پیروزی کا سبب ہے کہا: انقلاب اسلامی ایران، عوامی استقامت کے نتیجے میں پیروز ہوا ، اور آج یہ انقلاب اس مقام پر پہونچ چکا ہے کہ ھر وہ ملک جو اسلام کا بہی خواہ ہے وہ امام خمینی (رہ) کے راستے پر گامزن ہے ۔
 آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت ایت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج ظھر سے پہلے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے نمائندے حجت الاسلام مظھر حسین حسینی اور ان کے ھمراہ وفد سے ملاقات میں کہا: اسلام کے بہی خواہ ممالک امام خمینی (رہ) کے راستے پر گامزن ہیں ۔


انہوں نے سوره قصص کی 55 ویں آیت کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: پاکستان کے شیعوں کے مسائل کے پیش نظر میری نگاہ یہ ہے کہ ہر سختی کے بعد پیروزی ہے،  پیروزی ملت مسلمان کا مقدر ہے اور خداوند متعال نے بھی وعدہ کیا ہے کہ اہل حق پیروز ہیں ۔


آیت الله علوی گرگانی  نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیام امام خمینی(ره) سے لیکر انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی تک 15سال کا  فاصلہ طے ہوا ہے کہا: اس مدت میں ملت ایران نے بہت سختیاں برداشت کیں مگر استقامت سے کام لیا ، خداوند متعال نے بھی ان کی مدد کی کہ آخر میں عالمی اسلامی انقلاب ، ایران میں پیروز ہوگیا اور آج یہ انقلاب اس مقام پر پہونچ چکا ہے ھر وہ ملک جو اسلام کا بہی خواہ ہے وہ امام خمینی (رہ) کے راستے پر گامزن ہے ۔


انہوں نے یاد دہانی کی : یہ خوشخبری  پاکستان میں حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کو دیں کہ پیروزی آپ کا مقدر ہے ، پیروزی متقین سے متعلق ہے اور سوره قصص کی 55 ویں آیت میں، خداوند متعال نے اپنے پیغمبر سے اس کا وعدہ کیا ہے ۔


آیت الله علوی گرگانی  نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایک زمانے میں سعودیہ عربیہ اسلامی ممالک کے موردِ اعتماد رہا ہے کہا: آج وہی ممالک سعودیہ کے کنٹرول سے باہر ہیں ، ان کے فراوان دعووں کے باوجود وہ یمن جیسے چھوٹے اور ناتوان ملک کو کنڑول میں لینے سے عاجز ہیں ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ استقامت پیروزی کا سبب ہے کہا: خداوند متعال اسلام اور اہل اسلام کی ہر جگہ مدد کرے گا، اگر پاکستان میں جزبہ استقامت ہوگا تو پیروزی ان کا مقدر ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬