رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دہشت گردی کا مقابلے میں اقوام متحدہ کے موجود طرز عمل پر تنقید کی ۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر تشدد اور انتہا پسندی کو روکنے کے لیے ایک مشترکہ پالیسی نہ اپنانے پر سخت تنقید کی اور کہا: اقوام متحدہ کا موجودہ ڈھانچہ دہشت گردی کا وسیع تر مقابلہ کرنے کے لیے کارآمد نہیں ہے ۔
سید اکبر الدین نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردی کہ جو اس وقت تمام ملکوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا موجودہ ڈھانچہ مناسب نہیں ہےکہا : اقوام متحدہ کا ادارہ دہشت گردی کے مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی راہ حل اور عملی پروگرام پیش نہیں کرتا ہے کہ جو اس ادارے کی ایک بڑی کمزوری سمجھی جاتی ہے۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کو دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہئے اظھار کیا : دہشت گردی کوئی داخلی یا چند ملکوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔