‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2016 - 14:03
News ID: 9055
فونت
حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی - مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے ۲۲بھمن بمطابق ۱۱ فروری کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: عوام نے اس میں شرکت کرکے صحیح معنوں میں اس دن کا حق ادا کردیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہا ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے قرآن کریم کے مقابلوں میں حصہ لینے والوں سے خطاب میں 22بھمن بمطابق 11 فروری، سالگرد انقلاب اسلامی کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پر ان کی قدردانی کی ۔


حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے یمن میں آل سعود کی جانب سے جنگ کی آگ بھڑکائے جانے کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: افسوس کہ قرآن کریم کی اشاعت کے سب سے بڑے مراکز والا ملک سعودی عرب قرآن کریم کی تمام آیات کو پامال کر رہا ہے ، اس نے یمن اور شام جیسے مسلمان اور مظلوم ملکوں کے خلاف لشکر کشی کی ہے، مسلمانوں کا قتل عام اور ان کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور حرام مہینوں کا بھی احترام نہیں کیا ، اسلام اور قرآن کریم نے جن مہینوں میں جنگ حرام کی ہے حکومت آل سعود نے ان مہینوں کا بھی پاس و لحاظ نہیں رکھا ۔


انہوں نے مزید کہا: امید ہے کہ آل سعود کا قلع قمع ہونے کے بعد مسلمانوں کو اس خاندان کے فتنہ و فساد سے نجات مل جائے گی ۔


حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم نے بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کی عظیم ریلیوں میں بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا: عوام نے اس میں شرکت کرکے  صحیح معنوں میں اس دن کا حق ادا کردیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬