10 February 2016 - 14:33
News ID: 9053
فونت
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان پاکستان کے جنرل سکریٹری نے گلگت میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرکے اپنی گرفتاری دی ۔
حجت الاسلام شيخ نيئر مصطفوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نیئر عباس مصطفوی نے آج گلگت میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرکے اپنی گرفتاری دیدی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، گذشتہ برس یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی تھی، جس کی وجہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کو انسداد دہشتگردی کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا اس ریلی میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نیئر عباس مصطفوی نے یمن میں سعودی جارحیت اور یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کی مخالفت میں گلگت میں منعقدہ احتجاجی ریلی میں خطاب کیا تھا اور ریلی کی قیادت کی تھی ۔


مقامی انتظامیہ نے اسی بنیاد پر ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔ مگر مقامی انتظامیہ حجت الاسلام شیخ نیئرعباس مصطفوی کو گرفتار کرنے کی جرآت نہ کرسکی تھی، تاہم ان کے انسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت بلاجواز مقدمات درج تھے ۔


اسی بنیاد پر حجت الاسلام شیخ نیئر عباس مصطفوی نے آج گلگت میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرکے اپنی گرفتاری دیدی۔ گرفتاری کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر رہنماوں کو پہلے ہی کئی ماہ گرفتار رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا کردئے گئے تھے ۔ 


واضح رہے کہ مذکورہ ریلی کے بعد یمن حملے کے حق میں اور پاک فوج کو یمن جنگ میں بھیجے جانے کے حق میں بھی مخالف نظریہ رکھنے والوں کی ریلی نکلی تھی، لیکن اس ریلی کے کسی بھی ذمہ دار کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ سیاسی انتقام لیتے ہوئے انسداد دہشتگردی کے بلاجواز مقدمات درج کئے گئے تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬