06 February 2016 - 19:07
News ID: 9035
فونت
ایرانی صدر جمھوریہ:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران ریلوے بہت جلد جمہوریہ آذربائیجان اور عراق سے متصل ہو جائے گی کہا: زائرین کی سہولت کیلئے آئندہ برس تک ایران و عراق ریل سروس کا آغاز ہوگا ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی نے مشہد مقدس میں ریلوے کے متعدد منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران ریلوے بہت جلد جمہوریہ آذربائیجان اور عراق سے متصل ہو جائے گی جس کے سبب عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارت کو تشریف لے جانے والے سہولت کے ساتھ اپنی زیارت کے سفر کو طے کرسکیں گے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آئندہ سال چہلم امام حسین علیہ السلام میں جانے والے زائرین ریل کے ذریعے عراق کا سفر کر سکیں گے ، ریلوے کے سفر کو پرسکون اور سستا ذریعہ سفر قرار دیا اور کہا : ریل رابطوں کے فروغ سے ماحولیات کو بھی تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے ۔


ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران قم اور اصفہان اور اسی طرح تہران مشہد تیز رفتار ٹرین سروس کے افتتاح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہمسایہ ملکوں کے ساتھ آمد و رفت اور تجارتی لین دین کے فروغ کے لیے ملک کی تمام مسافر ٹرینوں کو اہم بندرگاہوں اور سرحدی شہروں تک پہچانے کی ضرورت ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬