01 February 2016 - 16:15
News ID: 9017
فونت
حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم نے گذشتہ روز حضرت زینب (س) کے روضے کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: شام اور عراق میں موجود اسلام دشمن قوتیں اسرائیلی استحکام کے لیے مسلم ریاستوں کے امن کو تہ تیغ کرنے پر تُلی ہوئے ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمين راجہ ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں تاکید کی : داعش اور النصرہ یہود و نصاریٰ کے تصدیق شدہ ایجنٹ ہیں ۔


انہوں نے شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 45 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: نواسی رسول (ص) کے روضہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔


حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام اور عراق میں موجود اسلام دشمن قوتیں اسرائیلی استحکام کے لیے مسلم ریاستوں کے امن کو تہ تیغ کرنے پر تُلی ہوئے ہیں کہا: داعش اور النصرہ یہود و نصاریٰ کے تصدیق شدہ ایجنٹ ہیں، جن کا مقصد اقوام عالم کے سامنے اسلام کے روشن چہرے کو بدنما کر کے پیش کرنا ہے لھذا عالم اسلام کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان قوتیں اور داعشی فکر کا پرچار کرنے والے عناصر کو کچلنا ہوگا ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے اہلبیت رسول (ص) اور صحابہ کرام (رض) کے مزارات مقدسہ کو شعائر اللہ بتاتے ہوئے کہا: ان کی تعظیم واجب ہے۔ تحفظ حرمین شریفن کی طرح آئمہ اطہار علیہم السلام کے مزارات اور عالم اسلام کے دیگر مقدسات کے دفاع کے لیے بھی امت مسلمہ کی وحدت اور مشترکہ ردعمل انتہائی ضروری ہے۔


انہوں نے مزید کہا: مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ شام اور عراق کے استحکام کے لیے بھرپور تعاون کریں۔ اگر ان مذموم عناصر کا خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے شدید ترین خطرہ بن جائیں گے ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬