31 January 2016 - 11:36
News ID: 9009
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے تنظیمی سفرکو ایک سال مکمل ہو گیا ، اس حوالے سے ملک بھر میں طالبات نے مختلف یونٹس میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئی ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے تنظیمی سفرکو ایک سال مکمل ہو گیا ، اس حوالے سے ملک بھر میں طالبات نے مختلف یونٹس میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات منعقد کی ، ورکشاپس منعقد کی گئیں اور دوروس کا انتظام کیا گیا ۔

اسی حوالے سے فیصل آباد ڈویژن نے 30 جنوری بروز ہفتہ یوم تاسیس کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا ، مرکزی عہدیداران ، مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی ، معاون مرکزی آرگنائزر شجیعہ زہرا علوی ، صوبائی آرگنائزر سیدہ ندا زہرا نقوی نے شرکت کی ۔

تقریب میں فیصل آباد ڈویژن کی آرگنائزر خواہر مبشرہ بتول نے شرکاء کو خوش آمد ید کہا اور اپنی ڈویژن کی سالانہ کارکردگی پڑھ کر سنائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ رواں سال بھی تنظیم کی بہتری اور وقار کے لئے بہترین خدمات پیش کریں گی۔

اس موقع مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے تمام طالبات کو انکی بہترین کاوشوں کے لئے سراہا اور قائد ملت جعفریہ کے یوم تاسیس کے حوالے سے بھیجے گئے پیغام کو پڑھ کر سنایا جس میں قائد ملت جعفریہ نے طالبات کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی تاکید کی ۔

مرکزی آرگنائزر نے کہا : ہم قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے اس پیغام کو طالبات کے لئے بہترین نصیحت سمجھتے ہوئے اس پر بھرپور عمل کریں گے اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے ذریعے ملک و ملت کے لئے باعث افتخار بنیں گے اور یوم تاسیس کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی سربلندی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬