رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے بیان کیا : زینبیہ کے علاقہ میں بے گناہ افراد کا قتل عام کر کے بیرونی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد جنیوا مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : جینوا مذاکرہ شام کے بحران کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے مگر دہشت گرد اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ۔
حسین جابری انصاری نے اس دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ، شام کی حکومت اور قوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت پر مبنی پالیسی اور شام کے اندر ہتھیار اور جنگجو بھیجے جانے کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب ﺑﻢ ﺩﮬﻤﺎﮐﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮈﯾﮍﮪ ﺳﻮ ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺷﮩﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺯﺧﻤﯽ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ اور اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے ۔