رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ میں داعش کی طرف سے کی گئی دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں وضاحت کی : حضرت زینب س کے روضہ مبارک کے قریب دہشت گردانہ بم دھماکے شامی فوج کے مقابلے میں شکست سے دوچار دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانے کے لئے کئے گئے ہیں ۔
وائل الحلقی نے بیان کیا : اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات سے شام میں جاری قومی آشتی و دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کو نہیں روکا جا سکتا ۔
انہوں نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا : دہشت گردانہ بم دھماکے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور سے آزاد کرانے کی کارروائی کی راہ میں روکاوٹ نہیں ہو سکیں گے ۔
واضح رہے کہ دمشق کے مضافات میں واقع حضرت جناب زینب س کے حرم کے قریب بس اسٹاپ پر دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے- ان بم دھماکوں میں ﻣﯿﮟ ﮈﯾﮍﮪ ﺳﻮ ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺷﮩﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺯﺧﻤﯽ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ ۔