29 January 2016 - 20:04
News ID: 9000
فونت
سعودی عرب میں شیعہ مسجد میں دہشت گردانہ حملہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحسا میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم چار نمازی شہید اور بیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں ۔
مسجد امام رضا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحسا کی مسجد امام رضا میں نماز کے درمیان ایک زوردار دھماکا ہوا اور اس کے فورا بعد مسلح دہشت گردوں نے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

ذرایع ابلاغ نے اس دھماکہ کے سلسلہ میں اعلان کیا ہے کہ مسجد کے داخلہ پر ایک خود کش دہشت گرد نے یہ دھماکا انجام دیا ہے اور اس کے بعد پانچ مسلح دہشت گردوں نے مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی ۔ جس میں کم سے کم چار لوگوں کے شہید ہونے اور بیش سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ جب کہ آل سعود حکومت صرف دو لوگوں کے شہید ہونے کی خبر دی ہے ۔

عرب ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ حملے میں ملوث ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں پر اب تک بارہا دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک ان دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی- ماضی میں اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جسے سعود ی حکومت کی حمایت حاصل ہے ۔

اسی طرح سعودی عرب کے نجران صوبہ میں کچھ روز پہلے شیعوں کی مسجد میں خود کش حملہ ہوا جس میں چار لوگ شہید اور ۳۰ لوگ زخمی ہوئے تھے ۔ اور دحضہ علاقہ میں بھی مسجد المشہد سے نمازیوں کو نکلنے کے وقت خودکش دھماکہ کیا گیا تھا ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬