پاکستانی زائرین کو دھشتگردی سے نجات دینے کیلئے؛
رسا نیوز ایجنسی - پاکستانی زائرین کو تکفیری دھشتگردوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے کراچی سے گوادر اور کراچی سے ایران فیری سروس کا دو ماہ کے اندر آغاز ہوگا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی سے گوادر اور کراچی سے ایران فیری سروس کے آغاز کی خبر نشر کی جس کی تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی ہیں ۔
زائرین اور دیگر مسافرین کو سستے سفر کی سہولت فراہم کرنے اور سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کراچی سے ایران اور کراچی گوادر فیری سروس دو ماہ کے اندر شروع ہوگی ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال اٹھارہ دسمبر کو پورٹ قاسم کے دورے کے موقع پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کراچی گوادر اور کراچی ایران فیری سروس کے منصوبے کو تیز کرنے کا حکم دیا تھا۔
پاکستان کے وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے بتایا کہ فیری سروس دو ماہ کے اندر شروع کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے