رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شھر کراچی کی تمام شیعہ جماعتوں نے 20 فروری کو عالم مجاھد شھید ایت اللہ شیخ نمر باقر النمر کے چہلم کی مجلس منعقد کئے جانے کا اعلان کیا جس میں شیعہ و سنی علماء و اکابرین خطاب فرمائیں گے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، شہید باقر نمر کے چہلم کی مناسبت سے آل سعود کے جرائم کے خلاف، نائیجیریا کے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور بحرین کے شیخ علی سلمان کی حمایت کیلئے ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ بعنوان ’’حمایت مظلومین کانفرنس‘‘ 20 فروری کو امروہہ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا، اس کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تمام جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ہیں اور بہت جلد حمایت مظلومین کانفرنس کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ الائنس،پیام ولایت فاؤنڈیشن، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔