25 January 2016 - 11:50
News ID: 8987
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
رسا نیوز ایجنسی - ایم ڈبلیو ایم بلوچستان پاکستان کے رہنماء نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام آباد میں داعش کا سرپرست آج بھی آزاد ہے کہا: دہشت گردوں کے خلاف منافقانہ رویہ دہشت گردی کے خاتمہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔
مقصود علي ڈومکي





رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان کے رہنماء حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں پاک فوج سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی تاکید کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج کئی سال گذر جانے کے باوجود کوئٹہ کے مظلوم شہداء کے وارث ملک کے آئینی اداروں سے انصاف کی آس لگائے بیٹھے ہیں کہا: چھلگری، جیکب آباد اور شکارپور سمیت ملک کے طول و عرض میں بہنے والے خون ناحق کا حساب کون دے گا ۔


حجت الاسلام ڈومکی نے چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کو قابل تحسین اقدام جانا اورکہا: اگر ملک میں ہونے والے ہر سانحے کے بعد اسی تیز رفتاری سے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جاتا تو آج یہ ملک دہشت گردی کی آگ میں نہ جل رہا ہوتا۔ پاک فوج ملک کا مقتدر ادارہ ہے جسے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج کئی سال گذر جانے کے باوجود کوئٹہ کے مظلوم شہداء کے وارث ملک کے آئینی اداروں سے انصاف کی آس لگائے بیٹھے ہیں کہا: چھلگری، جیکب آباد اور شکارپور سمیت ملک کے طول و عرض میں بہنے والے خون ناحق کا حساب کون دے گا۔


ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے رہنماء نے یہ کہتے ہوئے کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے مگر حکومت نیشنل ایکشن پلان میں غیر سنجیدہ ہے اسی لئے کالعدم دہشت گرد تنظیمیں آج بھی ملک بھر میں نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں کہا:  اسلام آباد میں داعش کا سرپرست آج بھی آزاد ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ ان کے وکیل صفائی نظر آتے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف منافقانہ رویہ دہشت گردی کے خاتمہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔


انہوں نے نائیجریا کے ممتاز انقلابی رہنماء شیخ محمد ابراہیم زکزاکی کو عالم اسلام کا عظیم رہنماء بتاتے ہوئے کہا: ان سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی عقیدت ہے، نائیجریا کی اسرائیل نواز حکومت کی جانب سے ان کی بلاجواز گرفتاری پر ہمیں تشویش ہے لہذا انہیں جلد رہا کیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬