‫‫کیٹیگری‬ :
21 January 2016 - 14:40
News ID: 8973
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عالمی کوشش اور جد وجہد کی ضرورت کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر زور دیتا ہے ۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزارت خارجہ کے ترجمان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے بدھ کے روز ایک بیان میں پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : ایران اس قسم کے واقعات کو پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے دشمنوں کے مقاصد کے تناظر میں دیکھتا ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عالمی کوشش اور جد وجہد کی ضرورت کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر زور دیتا ہے ۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے بدھ کے روز چارسدہ کے قریب باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کر کے کم از کم بیس افراد کو قتل کر دیا تھا سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬