29 January 2016 - 20:03
News ID: 8999
فونت
حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ لکھنو کے امام جمعہ نے کہا : ظالموں کی حمایت کرنے والا بھی ظالم ہوتا ہے چاہے وہ جلسہ کی صورت ہی میں کیوں نہ ہو چاہے خاموشی کے ذریعہ ہو ۔
حجت الاسلام سيد کلب جواد نقوي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان، لکھنو کے آصفی مسجد ، بڑا امام بارگاہ میں لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں مسلمانوں کے ساتھ دنیا والوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت پوری دنیا میں امن کے نام پر ظلم و ستم ڈھانے کی سازش کا بازار گرم ہے جس میں مسلمان کا قتل خود مسلمان کے ذریعہ کریا جا رہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس ظلم کے مقابلہ میں جن لوگوں نے خاموشی اختیار کی ہے وہ بھی اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں ، روز محشر وہ ان ظالموں کے ساتھ ایک صف میں ہونگے ، انسان جتبا بھی ظلم کے قریب ہوتا جائے گا اسی حد تک وہ امن سے دور ہوتا چلا جائے گا ، جو ظلم سے آلودہ نہیں ہیں وہی اصل میں مومن ہیں ۔ ظلم کی شناخت کے لئے عدل کا جاننا ضروری ہے ۔

لکھنو کے امام جمعہ نے کہا : پگڑی کی جگہ سر اور جوتے کی جگہ پیر ہے اگر یہی جگہ بدل دی جائے تو اسے ظلم کہا جاتا ہے ، آسمان اور زمین کا نظام عدل پر قائم ہے اگر کوئی سیارہ اپنی جگہ چھوڑ دے تو ساری دنیا میں ایک کہرام مچ جائے گا ۔

انہوں نے ظلم کی بنیاد کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اگر کم ظرف انسان کو حکومت اور اقتدار مل جائے تو اقتدار اس کو ظلم کرنے پر مجبور کرتا ہے ، شیطان شخصیت کا نام نہیں ہے بلکہ صفت کا نام ہے جس انسان میں شیطانی صفت پائی جائے گی وہی شیطان ہے ۔

کلب جواد نقوی نے کہا : شیطان کی تین صفت ہیں ایک شیطانی شہوت ، شیطانی ثروت اور شیطانی قدرت ہے ۔ شیطانی شہوت یعنی عورت کا مرد اور مرد کا عورت کی طرف غیر شرعی لذتی تمایل ، گھر میں رہنے والوں کی تعداد سے کئی گنا زیادہ بغیر ضرورت کے کمرہ و وسائل کا ہونا ، اس طرح کی خواہش بھی شہوت ہے ، دستخوان کا ضرورت سے زیادہ لذیذ کھانا سے بھرا ہونا حالانکہ اتنا کھا بھی نہیں سکتے یہ بھی شہوت ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : شیطانی شہوت یعنی زیادہ سے زیادہ مال جمع ہو جائے جس کی ضرورت نہیں وہ بھی مل جائے یہ شیطانی ثروت کی نشانی ہے ۔

لکھنو کے امام جمعہ نے شیطانی قدرت کی مثال دیتے ہوئے کہا : جب یہ آل سعود کسی جزیرہ پر جاتے ہیں تو جہاز پر بھر بھر کر ایک ہفتہ کے لئے فاحشہ عورتیں لائی جاتی ہیں اور وہاں شیطانی ثروت و قدرت کی نمایش ہوتی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : یہ آل سعود ہر طرح کا ظلم کر رہا ہے شیخ باقر النمر کا کیا قصور تھا کہ ان کو شہید کیا گیا اور اہل سنت عالم دین نے کیا کیا تھا کہ ان کو بھی شہید کیا گیا ان کا قصور صرف اتنا ہی تھا کہ نعت رسول اکرم پڑھتے تھے ، یہ کیسے جرم ہو سکتا ہے ۔

حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی  نے تاکید کرتے ہوئے کہا : جو لوگ ظالموں کی حمایت میں جلسہ کرتے ہیں ان کا بھی شمار ان ظالموں کے ساتھ ہوگا ۔ یہ بات اب پوشیدہ نہیں ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گریٹر اسرائیل کے نقشہ میں خانہ کعبہ ، مدینیہ منورہ ، نجف اشرف اور کربلاے معلی بھی شامل ہے اصلی دشمن کی طرف سے توجہ ہٹانے کے لئے اسرائیل کے پیسوں سے جلسہ کیا جا رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬