رسا نیوز ایجنسی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے میجر جنرل محمد سلیمی کی ان کے اہل خانہ کو وفات کی تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:
مجھے افسوس اور دکھ بھری خبر ملی ہے کہ فوجی سرگرمیوں میں میرے دیرینہ دوست اور ساتھی میجر جنرل محمد سلیمی رحمۃ اللہ علیہ طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے اور بارگاہ خداوندی میں پہنچ گئے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں اس بات پر تاکید کی : یہ دیندار اور فرض شناس فوجی عہدیدار فوج کے ان معدودے چند ساتھیوں میں سے تھے جو انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ہفتوں کے دوران ہی اسلامی جمہوری نظام اور انقلاب کے ساتھ فوج کے بھرپور رابطے کا ذریعہ بن گئے تھے، وہ انقلاب کی وفادار فوج کے ایک موثر رکن تھے اور انہوں نے دسیوں برس تک وزارت دفاع، مسلح افواج میں امام کے مشاورتی دفتر کے سرپرست، فوج کی کمان اور دفاع مقدس کے ابتدائی برسوں کے دوران چھاپہ مار حملوں کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ کے عہدوں سمیت اہم اور حساس فوجی مراکز میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام میں مزید آیا ہے : میں اپنے اس صدیق ساتھی کے قابل احترام خاندان، لواحقین اور مسلح افواج میں ان کے ساتھیوں کو ان کی وفات کی تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
21 فروری 2016