29 January 2016 - 20:04
News ID: 9001
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : سعودی حکومت کے منافقانہ طرز سیاست کی بدولت آج پورا عالم اسلام ایک نہ بجھنے والی آگ کی ذد پر آچکا ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا : سعودی حکومت اہل تشیع شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل ناکام نظرآتی ہے، ابھی شیخ باقرالنمرکی شہادت کا زخم تازہ ہی تھا کہ آج اسلام دشمن عناصرنے ایک مرتبہ پھرالاحصاء میں دوران نماز جمعہ بے گناہ نمازیوں کو خاک وخون میں غلطاں کیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : تواترکے ساتھ الاحصاء اور قطیف میں مساجد و امام بارگاہوں پر حملے سعودی شیعہ اقلیت کے محفوظ نہ ہونے کی دلیل ہیں ۔

راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کیا سعودی حکومت اہل تشیع شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں سعودی حکومت کی داعش اور القائدہ سے متعلق دوغلی پالیسی نا فقط مشرق وسطیٰ بلکہ خود سعودی عرب کیلئے بھی کسی وبال جان بنی ہوئی ہے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا تازہ بیان نام نہاد سعودی اسلام دوستی اور داعش دشمنی پر طماچہ ہے جس میں اس نے کہا کہ سعودی اور دیگر عرب ممالک ایران کے خوف سے ہمیں اپنا دوست تسلیم کرتے ہیں ۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا بیان بھی رکارڈ پر ہے جس میں اس نے اقرار کیا ہے کہ امریکہ دنیا بھر کے تکفیری دہشت گردوں کو سعودی سرمائے سے ٹریننگ فراہم کرتا ہے ۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا : سعودی حکومت کے منافقانہ طرز سیاست کی بدولت آج پورا عالم اسلام ایک نہ بجھنے والی آگ کی ذد پر آچکا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬