رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے صوبے الاحساء میں مسجد امام رضا(ع) کے دہشت گردانہ حملے جو متعدد نمازیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سبب بنا، کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں پر زور مذمت کی ۔
سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں یہ کہتے ہوئے سعودی عرب کے صوبے الاحساء میں مسجد امام رضا(ع) پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں کہا: کسی بھی قسم کی دہشت گردی، بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔
دوسری جانب اسلامی جمھوریہ ایران نے اس دھشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اس علاقے میں سیکورٹی کی تشویشناک صورت حال اور دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں سعودی عوام کے مختلف طبقوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اس ملک کی سیکورٹی فورسز کی لاپرواہی کی آئینہ دار ہیں ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے اس حملے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا : مشرقی سعودی عرب میں مساجد اور امام بارگاہوں پر دہشت گردانہ حملے سے عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔
واضح رہے کہ مشرقی سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں کل نماز جمعہ کے موقع پر مسجد امام رضا(ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پانچ افراد شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مشرقی سعودی عرب میں مساجد اور مذہبی مقامات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔