‫‫کیٹیگری‬ :
03 February 2016 - 15:48
News ID: 9026
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور ان کے معاونین اور سیکورٹی ماہرین کے ساتھ ملاقات میں قومی سلامتی کو معاشرے کی بنیادی ترین ضرورت قرار دیا ۔
رہبر معظم کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے اراکين کے ساتھ ملاقات


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور ان کے معاونین اور سیکورٹی ماہرین کے ساتھ ایک ملاقات میں تاکید کی امن و سلامتی معاشرے کی بنیادی ترین ضرورت ہے ۔


آپ نے یہ بتاتے ہوئے کہ  قرآن کریم میں متعدد بار اس کا ذکر کیا گیا ہے کہا: سلامتی کا معاملہ آج صرف فوجی اور سیکورٹی معاملات تک محدود نہیں ہے بلکہ اقتصادی ، معاشی، ثقافتی، سیاسی ، سماجی ، نفسیاتی اور اخلاقی پہلو اختیار کر گیا ہے ۔


آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یہ کہتے ہوئے کہ اعلی قومی سلامتی کونسل کی اہم ترین ذمہ داری ہے کہ وہ سلامتی کے معاملے پر بھرپور اور جامع طریقے سے نگاہ رکھے ، انقلاب اسلامی کے اصلی اور روشن خطوط کو تبدیل کرنے کی بعض کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : امام خمینی رحمت اللہ علیہ اسلامی انقلاب کے مظہر ہیں لہذا آپ کے بیانات ہی انقلاب کی اساس ہیں جو درجنوں کتابوں کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہیں ۔


انہوں نے پچھلے سینتیس برس سے جاری جدوجہد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج دشمن ، جدید اور پیچیدہ حربوں سے کام لے رہا ہے، جن میں سائبراسپیس ، اس کے ثقافتی، مذہبی، سماجی، اور اینٹی سیکورٹی اثرات شامل ہیں، یہ جدوجہد مزید سخت اور حساس شکل اختیار کر گئی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬