08 February 2016 - 16:23
News ID: 9043
فونت
ایرانی مسلح افواج نے۱۱ فروری کی مناسبت سے؛
رسا نیوز ایجنسی - ایرانی مسلح افواج نے ۲۲ بہمن بمطابق ۱۱ فروری کی مناسبت سے اپنے بیان میں انقلاب اسلامی ایران کے ترکیبی عناصر اور اس کے تشخص کے معیارات کے تحفظ کو اسلامی انقلاب کی پائیداری کا سبب بتایا اور کہا: انقلاب اسلامی نے شاہی حکومت کا ایران سے خاتمہ کرکے اپنی عظمت اور طاقت کی بدولت عالمی سامراجی طاقتوں کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ۔
 عالمي سامراج مخالف دن پر قم کے طلباء کا مظاھرہ 
ايراني مسلح افواج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج نے 22 بہمن بمطابق 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے بیان تاکید کی : انقلاب اسلامی نے اپنی عظمت اور طاقت کی بدولت عالمی سامراجی طاقتوں کا نقشہ بدل دیا ۔


اس بیان میں آیا ہے : اسلامی انقلاب کے علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے اثرات امریکہ، تسلط کے نظام اور سامراج کے لئے ایک اسٹریٹیجک دھچکا ثابت ہوئے اور ایران نے گزشتہ سینتیس برس کی دشمن کی تمام تر کوششوں کے باوجود خطے میں امریکی تسلط کا خاتمہ کردیا اور آج ایران خطے کی ایک بڑی اور موثر طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے ۔


انہوں نے مختلف میدانوں میں ایرانی قوم کی کامیابی اور ترقی و پیشرفت کا راز استقامت، ثابت قدمی نیز اسلامی نظام اور انقلاب کے اصولوں اور مقاصد پر اس کی پابندی میں مضمر جانا اور کہا: مسلح افواج کی دفاعی طاقت اور ایران کی دفاعی صنعت کی ترقی کو انقلاب اور اسلامی نظام کے ثمرات میں سے ہے ۔


اس بیان میں ایا ہے : ایرانی قوم بائیس بہمن کو قومی طاقت اور اتحاد کا مظاہرہ نیز اسلامی استقامت کی حمایت کرتے ہوئے تسلط کے نظام اور عالمی صیہونیت پر واضح کر دے گی کہ وہ تمام تر خطرات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تسلط قبول نہ کئے جانے اور سامراج کی مخالفت کئے جانے پر مبنی اپنا پیغام پہنچانے کے لئے چھبیس فروری سنہ دو ہزار سولہ کو ہونے والے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات سمیت ہر موقع سے فائدہ اٹھائے گی ۔


مسلح افواج نے مزید کہا: ایرانی عوام ماضی کی طرح اسلامی انقلاب کی سینتیسویں سالگرہ کے موقع پر بائیس بہمن کے جلوسوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے ایک بار پھر اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی کے مقاصد کے حصول کے لئے تجدید عہد کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬