07 February 2016 - 22:07
News ID: 9037
فونت
شام میں دہشت گردوں کی مسلسل ناکامی پر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ شامی فوج اور عوامی رضاکار فوج نے نبل و الزہرا کو آزاد کرانے کے بعد مزید دہشت گردوں کے خلاف ان کا مشترکہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔
شامي فوج اور عوامي رضاکار فوج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے سخت آپریشن میں جہاں نبل و الزہرا کو دہشت گردوں سے آزاد کریا اس کے بعد حلب کے شمال میں مایر اور رتیان نامی علاقوں کو بھی آزاد کرا لیا اور اب شہر تل رفعت اور باب السلامہ تک پیش قدمی کرلی ہے  جو ترکی کی سرحد سے سولہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جب شامی کی فوج اور عوامی رضاکار فوج اس علاقے میں پہنچی دہشت گردوں کے لئے سوائے راہ فرار یا ہلاکت کے کوئی راستہ باقی نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں نے راہ فرار اختیار کی ۔

دہشت گردوں کے خلاف شہر مایر کو آزاد کرانے کے آپریشن میں میں ایک سو پچاس سے بھی زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فوج نے اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلب کے مضافات میں شام کی فضائیہ حملہ کے ذریعہ درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دی ہے اور اسی کے ساتھ لاذقیہ کے مضافاتی علاقے العالیہ کودہشت گردوں سے آزاد بھی کرا لیا ہے ۔

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فوج نے اسی طرح صوبہ درعا میں ابطع اور داعل نامی علاقوں میں دہشت گردوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اسی طرح دیر الزور میں دو تکفیری دہشت گرد گروہوں کی آپسی لڑائی میں دونوں طرف کے کم سے کم پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ۔

واضح رہے کہ شام میں دہشت گردوں کی زبر دست شکست پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے آل سعود و یھود میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس بوکھلاہٹ میں شام پر براہ راسب حملہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو آل سعود کی نابودی کا پیش خیمہ ہے اور اس حملہ کی حمایت کا اعلان امریکا نے بھی کی ہے حالانکہ آل سعود و یھود ابھی یمن کے دلدل سے باہر نہیں نکل پائے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬