09 February 2016 - 23:20
News ID: 9046
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : یمن کی حمایت کرنے والے جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں سعودی غلامی کا کھلم کھلا اظہار ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري :


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام نیر مصطفوی کی گلگت پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے مظلومین کی حمایت کے جرم میں علماکی گرفتاری ایک آمرانہ اقدام اور جمہوری اقدار کے منافی طرز عمل ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملک بھر میں ایک طرف کالعدم مذہبی جماعتیں قومی مفادات کے برعکس سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور آئے دن ان ظالم بادشاہوں کی حمایت میں ریلیاں نکالتی ہیں جنہوں نے عالم اسلام کو دہشت گردی کے سرطان میں مبتلا کیا دوسری طرف نون لیگ کی حکومت لوگوں سے آزادی رائے اور جینے کا حق چھیننا چاہتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یمن کی حمایت کرنے والے جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں سعودی غلامی کا کھلم کھلا اظہار ہے۔ ظلم کے خلاف احتجاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ ہمارے لیے کوئی ایسا ضابطہ قابل قبول نہیں جس سے ہمارے بنیادی حقوق سلب ہوتے ہوں۔

انہوں نے بیان کیا : حجت الاسلام شیخ نیر مصطفوی نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا اور عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری دینے خود چل کر آئے ہیں۔ آئین و قانون کی پاسداری ہمارا طرہ امتیاز ہے ۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ قانون کو انتقامی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بجائے منصفانہ انداز اختیار کرے۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے تاکید کی : ریاستی جبر کو ہم نے کبھی اپنی راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی عہدیدار شیخ نیر مصطفوی سمیت دیگر افراد کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬