رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اھتمام، انقلاب اسلامی ایران کی 37 ویں سالگرہ کا جشن پورے تزک و احتشام سے مشھد مقدس میں منایا گیا جس میں پاکستان اور ھندوستان کے علمائے کرام اور طلاب عظام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس جشن کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا اور پھر مقررین نے انقلاب اسلامی کی اھمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔
اس جشن کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبہ کے ذ٘مہ دار حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی نے خطاب فرمایا ۔
پاکستان اور ھندوستان کے شعراء نے اردو زبان میں بہترین انقلاب کے حوالے سے اشعار پڑھے نیز ایرانی چھوٹے بچوں نے بہترین انداز میں خوبصورت ترانہ پڑھ کر محفل کو سجایا اور محفل کے آخر میں شھر مشہد مقدس کے فرھنگ سرا، زیارت کے مسئول جناب آقای کمیلی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔