08 February 2016 - 17:31
News ID: 9044
فونت
صوبہ حلب شام؛
رسا نیوز ایجنسی – شام میں کے صوبہ حلب میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں کے نتیجے میں قصبہ کفین دہشت گرد گردوں کے چنگل سے آزاد ہونے اور متعدد دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔
حلب شام حلب شام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں کے صوبہ حلب میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں کے نتیجے میں قصبہ کفین ان کے چنگل سے آزاد ہوگیا اور حلب کے دیگرعلاقے کی طرف شامی فوج کی پیشقدمی جاری ہے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، شام کے فوجیوں اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی پیش قدم کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی کئے ہیں اور شمال الزہرا شہر کے اہم قصبے کفین کو جبھۃ النصرہ اور احرار الشام کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے ۔


اس آپریشن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی اور دہشت گردوں کے بھاری جانی نقصان کے بعد دہشت گرد دیر جمال، کفرنایا اور تل رفعت سمیت شمالی قصبوں کی جانب فرار ہوگئے ۔


دوری جانب شام کی فوج اور استقامت کے مجاہدین نے صوبہ لاذقیہ کے شمال میں واقع مضافاتی علاقے میں اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے دو اہم قصبوں اوبین اور باشورہ کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور کرد ملیشیا نے صوبہ حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے مرعناز نامی گاؤں کو آزاد کرا لیا ہے یہ گاؤں شام اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع شہر اعزاز سے ملا ہوا ہے ۔
 

اس درمیان شام کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کردوں کی کامیابیوں کے ساتھ ہی شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کرد ملیشیا کے لئے دسیوں ٹرک ہتھیار اور گولہ بارود ارسال کئے ہیں جبکہ حلب سے اطلاعات ملی ہیں کہ دہشت گرد عناصر بڑی تعداد میں اس علاقے سے فرار کر رہے ہیں ۔


شامی ذرائع ابلاغ نے حلب کے جنوبی مضافات کے اسّی فیصد سے زائد علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: ترکی کی سرحد کے قریب غازی عنتاب کے علاقے کو حلب سے ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ پر دس کلومیٹر تک شامی فوج کا کنٹرول ہے ۔


واضح رہے کہ جینوا میں شام سے متعلق مذاکرات پچھلے دنوں شروع ہوئے تھے لیکن مخالفین کی پیشگی شرائط اور اختلافات میں شدت ‏آنے کی وجہ سے یہ مذاکرات آئندہ پچیس فروری تک کے لئے روک دئے گئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬