رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای حرم کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے مجاہدین کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا: شهداء مدافع حرم کا ہماری قوم پر بہت بڑا حق ہے ۔
آپ نے فرمایا : حقیقت میں حرم کی پاسبانی کرنے والے ان شہدا اور ان کے اہل خانہ، والدین، ماں باپ اور بچوں کے تعلق سے تمام ملت ایران پر بڑا حق ہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا: حرم کے محافظ شہدا نے جہاد کیا اور اگر وہ جہاد نہ کرتے تو دشمن ایران کی سرزمین میں داخل ہو جاتا اور ملک کی مغربی سرحدوں پر دشمن سے جنگ کرنی پڑتی ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا : حرم کے محافظ شہیدوں نے در حقیقت اپنی جانیں وطن عزیز، ملت، دین اور اسلامی انقلاب کے دفاع میں قربان کی ہیں ۔
واضح رہے کہ شھداء مدافع حرم کے اہل خانہ کی رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے 25 جنوری کو ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا ایک حصہ آپ کی ویب سائٹ URDU.KHAMENEI.IR پر 6 فروری کو جاری کیا گیا جسے ہم ترجمہ کی شکل میں آپ قارئین کی نظر کر رہے ہیں ۔