رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر عبداللہ رضا نے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی شاہ کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات و گفتگو کی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آپ ایک طلباء تنظیم ہیں آپکا کام صرف مذہبی خدمت کرنا ہی نہیں بلکہ طلباء کا تعلیمی میدان میں بھرپور ساتھ دینا ہے کہا: دنیاوی علوم کے حوالے سے کوئز مقابلہ جات کا اہتمام کیا جائے۔ طلباء کی تعلیمی میدانوں میں موجود مشکلات کا مداوا کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا آپ لوگوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
اس موقع پر ڈویژنل صدر عبداللہ رضا نے اپنی سرگرمیوں کی مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے کی گئی کوششوں کا تذکرہ کیا ۔