رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، امام رضا(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر بھیڑوں کے مجموعہ پر بھیڑیا حملہ کردے تو کافی نقصان پہونچے گا ، مگر امام ھشتم اس روایت میں فرماتے ہیں کہ انسان پر حب ریاست کا نقصان بھیڑوں کے مجموعہ پر ایک بھیڑئے کے حملے سے کہیں زیادہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: منصب پرستی دین سے دوری کا سبب ہے ، منصب اس وقت تک اچھا ہے جب تک انسان میں خدمت کا جزبہ ہو ، ہم ہمیشہ منصب کے ذریعہ خلق اللہ کی خدمت کریں اور خود اپنے اوپر منصب کی حکمرانی سے امان میں رکھیں ۔
آیت الله سبحانی نے موسس حوزه علمیہ قم مرحوم حضرت آیت الله العظمی حائری سے منقول واقعہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ نے فرمایا کہ میں ھرگز ریاست اور مرجعیت کے درپہ نہیں تھا، مگر جب مرجعیت ہماری سمت آئی تو ہم نے اس کے لئے اپنا دروازہ کھول دیا ۔
انہوں نے طلاب، علماء اور افاضل حوزہ کو تحقیق و شبھات کے جواب فراھم کرنے کی تاکید کی اور کہا: آج فقھی مسائل بہت زیادہ ہوچکے ہیں اور پہاڑ کے مانند ہیں ، آپ تمام حضرات اسے حل کرنے کوشش کریں ۔