06 February 2016 - 16:46
News ID: 9034
فونت
آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل صدر:
رسا نیوز ایجنسی - امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے ڈویژنل صدر نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیر کی آزادی کے بغیر تصویر پاکستان کو نامکمل بتایا اور کہا: انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور عالمی طاقتیں کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوانے میں جان بوجھ کر بے مروتی سے کام لے رہے ہیں۔
آئي ايس او پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے ڈویژنل صدر یاور عباس نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تصویر پاکستان مکمل نہیں ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارا کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ مذہبی اور شعوری رشتہ ہے جو خون کے رشتہ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے کہا: انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور عالمی طاقتیں کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوانے میں جان بوجھ کر بے مروتی سے کام لے رہے ہیں۔


یاور عباس نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور اسرائیل کے معتصبانہ رویہ کی بنیاد پر کشمیری عوام ھندوستانی حکومت کے مظالم کا شکار ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


انہوں نے امتِ مسلمہ سے متحد ہوکر کشمیر کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی اور کہا : قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا جبکہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے تصور پاکستان کے مطابق پاکستان قائم ہوگیا، جس کی تکمیل کشمیر کی آزادی کے بغیر مکمل نہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬