14 February 2016 - 11:29
News ID: 9060
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : تمام وہ ادارے جہاں تکفیر اورفرقہ واریت کا نصاب پڑھایا جاتا ہے دہشت گرد ساز فیکٹریاں ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے ان کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا : ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا :  دہشت گردوں کے منظم گروہوں کے خلاف بھرپور آپریشن سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : دہشت گردی کے خلاف سیاسی اور عسکری قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا ، ہمارا روز اول سے یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کا واحد حل پورے ملک میں فیصلہ کن فوجی آپریشن ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : عالمی ذرائع ابلاغ سے حاصل معلومات اور مصدقہ اطلاعات کے باوجود حکومتی وزرا ملک میں داعش کی موجودگی سے انکار کرتے رہے ۔ لیکن انٹیلی جینس بیورو کے سربراہ کی پریس کانفرنس نے اس حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : قومی سلامتی کے معاملے میں اگر حکومت اس طرح مصلحت پسندی اور بیرونی دباو کا شکار رہی تو پھر فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا : دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہے وہ اجرتی قاتل ہیں ۔ عالمی طاقتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے انہیں اسلام کا نام لے کر استعمال کر رہی ہیں۔ پاکستان میں موجود ان مذموم عناصر کی جڑیں کاٹنا ہوں گی۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : تمام وہ ادارے جہاں تکفیر اورفرقہ واریت کا نصاب پڑھایا جاتا ہے دہشت گرد ساز فیکٹریاں ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے ان کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔ ملکی سالمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ یہ دہشت گرد طاقتیں ہیں جن مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اسلامی ممالک میں متحرک کیا گیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬