16 February 2016 - 23:21
News ID: 9072
فونت
یمنی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آل سعود کی حکومت بدستور یمن کے رہائشی علاقوں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔
يمني عوام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر سحار کے مواصلاتی نیٹ ورک اور سرحدی شہروں الظاہر، رازح اور حیدان پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے وزارت خانوں کے نمائندوں نے سعودی عرب کی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ یمن میں انسانی صورت حال کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں۔

یمن کی وزارت تعلیم کے ایک اعلی عہدیدار عبداللہ الحامدی نے بیان کرتے ہوئے کہا : سعودی حکومت کی گیارہ ماہ سے جاری جارحیت میں ساڑھے تین لاکھ گھر اور سولہ سو تینتالیس اسکول مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں سولہ سو اکیس اسکول بند ہو گئے ہیں۔

یمن کے منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کے نائب وزیر مطہر العباسی نے بھی بیان کیا : یمن پر حملے اور اس کے محاصرے نے ملک کے اقتصاد اور معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور بے روزگاری کی شرح بھی ساٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ظالمانہ محاصرے کے بعد کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بھی پینتیس فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے سعودی عرب کی سرکردگی میں اتحاد نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے یمن پر ہو رہے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور کوئی بھی ملک جو انسانی حقوق کا دعوا کرنے میں صف اول رکھتے ہیں یا عالمی ادارہ انسانیت کے ساتھ اس طرح کا کھلے عام درندگی پر اپنی زبان نہیں کھول رہا ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬