رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله بشیر نجفی نے گذشتہ روز کینیڈا کے کونسلر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں علاقائی حوادث پر عالمی برادری کی خاموشی کو شرم آور بتایا ۔
حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں ترک فوجیوں کے ذریعہ عراقی خود مختاری کی خلاف وزری پر شدید تنقید و افسوس کا اظھار کیا اور کہا: علاقائی حوادث کے سلسلے میں عالمی برادری کا دوگانہ رویہ ، بدترین نتائج کا حامل ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا: ایک یھودی کے مارے جانے پردنیا میں شور و شرابا مچنے لگتا ہے ، مگر افسوس ایک ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی جاتی ہے مگر کوئی بھی لب جنبانی نہیں کرتا ۔
اس مرجع تقلید نے واضح طور پر کہا: علاقے کی دھشت گردی کے سلسلے میں اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور عالمی معاشرے کی خاموشی اور دھشت گردوں سے ان کی ھمہ جانبہ حمایت شرم آور عمل ہے ۔
انہوں نے عراقی خود مختاری ، امنیت ، دھشت گردی سے مقابلہ اور عراق کی عالمی امداد تمام مراجع نجف اشرف کا مطالبہ بتایا ۔
کینیڈا کے کونسلر نے بھی اس ملاقات کے بعد آپ کی رھنمائیوں کی قدر دانی کی ۔