‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2016 - 18:05
News ID: 9082
فونت
آیت الله سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سبحانی نے سادہ زندگی بسر کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو اپنے آس پاس دنیا جمع نہیں کرنا چاہیئے بیان کیا : یہی کہ انسان با عزت زندگی بسر کرتا ہو کافی ہے ؛ سادہ زندگی علماء و طلاب کی شان ہونا چاہئے ۔
آيت الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت نے فرمایا ہے کہ بہترین شخص وہ لوگ ہیں کہ جن میں تین خصوصیت پائی جاری ہو کہ جس میں ایک یہ ہے کہ وہ نیک اخلاق کے حامل ہو اور برداشت کی صلاحیت اعلی درجہ کا رکھتا ہو ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایک روز ایک شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کی لیکن حضرت نے اس سے سختی کے بجائے محبت سے پیش آئے جو اس شخص کے مسلمان ہونے کا سبب ہوا ، دوسری خصوصیت یہ ہے کہ سادہ زندگی بسر کرے ؛ بعض علماء کرام کے گھر میں صرف دو فرش ہوتا تھا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ یہاں تک کہ بعض مراجع کرام اپنی آخری عمر تک اپنے سادے گھر میں ہی رہے ہیں اور اس کو نہیں بدلا اظہار کیا : انسان کو اپنے آس پاس دنیا جمع نہیں کرنا چاہیئے ، یہی کہ انسان با عزت زندگی بسر کرتا ہو کافی ہے ؛ سادہ زندگی علماء و طلاب کی شان ہونا چاہئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نظریہ کے مطابق انسان کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ انسان اپنے اہل خانہ کے ساتھ مہربان ہو ، انسان کو چاہیئے کہ اس طرح زندگی بسر کرے کہ اپنے ازواج کی مدد کرنے والا شمار ہو ؛ اہل انسان کے مقام کو اعلی تصور کرنا چاہیے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھے رابطے ہونی چاہیئے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے بیان کیا : ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ کسی کی زوجہ اس کے پیچھے دوسروں سے اس کی شکایت کرے ، سبھوں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬