‫‫کیٹیگری‬ :
26 February 2016 - 00:02
News ID: 9108
فونت
صاحبزادہ ابوالخیر زبیر :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی راہنماؤں ابوالخیر محمدزبیر،ساجد نقوی اور لیاقت بلوچ کا مشترکہ بیان : اسلامی قوانین کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دیں گے ، پاکستان کی نظریاتی سمت کو درست رکھنا ضروری ہے ۔
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخير زبير


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا : اسلامی قوانین کی حفاظت کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دیں گے، یہ قوانین پاکستان کے نظریاتی تشخص کو ظاہر کرتے ہیں اور پاکستان کی نظریاتی سمت کو متعین کرتے ہیں، ملک کی سمت کو درست رکھنے کے لیے ان قوانین پر عمل درآمد اور ان کی حفاظت ضروری ہے۔

انہوں نے اس بیان میں کہا : اتحاد امت ملی یکجہتی کونسل کی جدوجہد کی اساس ہے۔ ۲۷مارچ کو اسلام آباد میں قومی علماء و مشائخ کانفرنس اس جدوجہد کا تاریخی سنگ میل قرار پائے گی۔ ملک بھر سے علماء و مشائخ پورے عزم اور جوش خروش سے اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا : ملک میں دہشت گردی کے ناسور کی بنیادی وجہ اسلامی احکام سے روگردانی ، کرپشن، کمزور حکمرانی اور اغیار کی مداخلت ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس کے اسباب کا خاتمہ ضروری ہے۔ وسائل اور قومی دولت کی منصفانہ تقسیم سے ہی ملک امن و خوشحالی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اس بیان میں دینی اقدار اور اتحاد ووحدت پریقین رکھنے والی قوتوں اور عوام سے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬