رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نمازگزاروں کی شرکت میں مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوا ، انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کو شراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ میں پرامن ماحول میں پوری طرح شفاف انتخابات کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہا: ایران کے عوام اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لئے ہمیشہ کے جوش و جذبے سے سرشار پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں ۔
تہران کے امام جمعہ نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران میں اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے اور تسلط جمانے کے لئے دشمنوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عوام نے انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے اس بات کو ثابت کردیا کہ وہ آج بھی موجودہ نظام حکومت اورولایت فقیہ کے حامی ہیں ۔
انہوں نے ایران میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کی دشمن کی انواع و اقسام کی کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: دشمن اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈوں من جملہ نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کے ثمرات سے دور کرنے جیسے حربوں کو استعمال کرسکتا ہے جس کے لئے سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
حجۃ الاسلام و المسلمین صدیقی نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں ایرانی عوام کی وسیع شرکت کو ان کے سیاسی شعور و آگہی کی علامت قرار دیا کہا: اسلامی نظام اور انقلاب کے دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران کے عوام نے آج تک کسی بھی تسلط پسند طاقت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں اور وہ آئندہ بھی کسی دشمن سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔