27 February 2016 - 11:47
News ID: 9114
فونت
مسلم علماء کونسل لبنان:
رسا نیوز ایجنسی - مسلم علماء کونسل لبنان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا: آل سعود اور داعش نظریاتی لحاظ سے ایک ہی مکتب کا پروردہ ہیں ۔
مسلم علماء کونسل لبنان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء کونسل لبنان نے لبنان کی فوج کے لئے سعودی امداد منقطع کردیئے جانے اور سعود ی عرب سے لبنانی شہریوں کو نکال دیئے جانے پر اپنے مذمتی بیان میں آل سعود حکومت کے اس اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔


مسلم علماء کونسل لبنان نے اپنے بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب نے لبنان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد کم سے کم نوے لبنانی شہریوں کو اپنے یہاں سے نکال دیا ہے کہا : داعش اور آل سعود کو نظریاتی لحاظ سے ایک ہی مکتب کا پروردہ ہیں ۔


انہوں نے لبنان کے خلاف سعودی حکومت کے اس قسم کے اقدامات کو داعش کے مجرمانہ اقدامات کی طرح بتایا اور کہا: لبنان کے خلاف سعودی حکومت کے اس سیاسی اور تشہیراتی اقدام سے فقط صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچے گا ۔


مسلم علماء کونسل لبنان نے آل سعود کے اس اقدام کو لبنانی عوام میں اختلافات اور تفرقہ کا باعث جانا اور کہا: سعودی حکومت نے لبنانی فوج کے لئے اپنی مالی امداد اس بہانے منقطع کردی کہ لبنانی حکومت، حزب اللہ کی حامی ہے ۔


بعض لبنانی ذرائع اس بات کے بیانگر ہیں کہ سعودی حکومت، سعودی عرب اور لبنان کے درمیان مسافروں کی پروازیں بھی بند کر نے کے درپے ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬