26 February 2016 - 00:02
News ID: 9106
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے قومی اتحاد امت کانفرنس 27مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہونے کی خبر دی ہے ۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر آصف لقمان قاضی نے اتحاد امت کانفرنس کے انتظامی امور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : قومی اتحاد امت کانفرنس میں ملک بھر سے تمام دینی جماعتو ں کے سربراہ اور راہنماء سمیت ہزاروں علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میں خواتین کی بھاری تعداد شرکت کرے گی۔ عوام کو مشترکہ دینی اقدار پر جمع کریں گے۔ ملک میں کسی قسم کی فرقہ واریت کا فروغ نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا : پاکستان میں فرقہ واریت اور تکفیریت کو درآمد کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : میڈیا میں بڑھتی ہوئی بے حیائی کو اگر نہ روکا گیا تو عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔ قومی اتحاد امت کانفرنس 27مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں انتظامات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔ کمیٹیوں کا اجلاس 29فروری کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کریں گے۔

اجلاس میں جماعت اسلامی، اسلامی تحریک، جمعیت علمائے پاکستان، جماعۃ الدعوۃ،تنظیم اسلامی، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اہل حدیث، تحریک فیضان اولیاء، ہدیۃ الہادی پاکستان، کوآرڈینشن کونسل،انجمن نوجوانان اسلام ،رحمۃ اللعالمین پاکستان اور البصیرہ کے اراکین اور عہدے داران نے شرکت کی ۔اجلاس میں شریک تمام تنظیموں کے راہنماؤں نے اس امر کا عہد کیا کہ وہ اس کانفرنس کو کامیاب بنا کر مرحوم قائد قاضی حسین احمد کی خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬